وہاڑی :فوٹو گرافی اینڈ مووی ایسوسی ایشن کی تنظیمِ نو مکمل

وہاڑی :فوٹو گرافی اینڈ مووی ایسوسی ایشن کی تنظیمِ نو مکمل

انجمن تاجران کے عہدیداران کی نومنتخب باڈی کو مبارکباد، پھولوں کے ہار پہنائے

وہاڑی (نمائندہ خصوصی ) انجمن تاجران وہاڑی کے زیرِ اہتمام فوٹو گرافی اینڈ مووی ایسوسی ایشن وہاڑی کی تنظیمِ نو کے سلسلے میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد انجمن تاجران کے دفتر میں کیا گیا۔ تقریب میں نومنتخب سرپرستِ اعلیٰ نعیم تارڑ، صدر چوہدری شہزاد سلیم اور جنرل سیکرٹری عمران علی فریدی سمیت دیگر عہدیداران کو صدر انجمن تاجران وہاڑی ارشاد حسین بھٹی اور دیگر عہدیداران نے مبارکباد پیش کی، پھولوں کے ہار پہنائے اور ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ صدر انجمن تاجران ارشاد حسین بھٹی نے امید ظاہر کی کہ نومنتخب عہدیداران فوٹو گرافی اینڈ مووی ایسوسی ایشن کی بہتری اور ممبران کے مسائل کے حل کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے ۔ اس موقع پر صدر انجمن تاجران وہاڑی ارشاد حسین بھٹی، سینئر ایگزیکٹو ممبر انجمن تاجران وہاڑی چوہدری محمد اشفاق لطیف اور ڈپٹی سیکرٹری انفارمیشن رانا فیض رسول نے فوٹو گرافی اینڈ مووی ایسوسی ایشن وہاڑی کے عہدیداران چیئرمین سلمان زیدی، وائس چیئرمین اعجاز احمد، صدر چوہدری شہزاد سلیم، جنرل سیکرٹری عمران علی فریدی، نائب صدر استاد حاجی شوکت، محمد نعیم، ایڈیشنل سیکرٹری اویس شوکت، فنانس سیکرٹری محمد فرحان اور میڈیا کوآرڈینیٹر رانا شاہد جمیل باؤ کو مبارکباد پیش کی، پھولوں کی مالائیں پہنائیں اور گلدستے پیش کیے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...