وجھیانوالہ : ہوٹلوں میں صفائی کی ناقص صورتحال، شہری پریشان

وجھیانوالہ : ہوٹلوں میں صفائی کی ناقص صورتحال، شہری پریشان

گندگی اور آوارہ کتوں کی موجودگی سے شہریوں کی صحت خطرے میں، فوڈ اتھارٹی خاموش

وجھیانوالہ (نامہ نگار ) وجھیانوالہ کے مختلف ہوٹلوں میں صفائی کے ناقص انتظامات اور آوارہ کتوں کی موجودگی نے شہریوں کی صحت داؤ پر لگا دی ہے ۔ ہوٹلوں کے اطراف گندگی اور صفائی کی ابتر صورتحال کے باعث شہریوں کو شدید تشویش کا سامنا ہے ، جبکہ متعلقہ محکمہ مبینہ طور پر خاموش تماشائی بنا ہوا ہے ۔ شہریوں نے اعلیٰ حکام اور پنجاب فوڈ اتھارٹی سے مطالبہ کیا ہے کہ صورتحال کا فوری نوٹس لیا جائے ، ہوٹلوں کی باقاعدہ چیکنگ کی جائے اور صفائی کے مقررہ معیار پر عمل درآمد یقینی بنایا جائے تاکہ شہریوں کو صاف ستھرا اور صحت مند ماحول فراہم کیا جا سکے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...