کریک ڈائون :2غیرقانونی پٹرول یونٹس سیل ،2ملزم گرفتار

کریک ڈائون :2غیرقانونی پٹرول یونٹس سیل ،2ملزم گرفتار

2مقدمات بھی درج ،غیر قانونی ایل پی جی ری فلنگ کے 3 پوائنٹس سربمہر

مظفرگڑھ(سٹی رپورٹر ) ڈپٹی کمشنر عثمان طاہر جپہ کی ہدایت پر سول ڈیفنس آفیسر ارشد حمید سندھو کی نگرانی میں غیر قانونی پٹرول ایجنسیوں اور ایل پی جی گیس کی غیر قانونی ری فلنگ کے خلاف ضلعی انتظامیہ کا کریک ڈاؤن جاری ہے ۔ شہریوں کی جان و مال کے تحفظ اور ممکنہ حادثات کی روک تھام کے لیے سول ڈیفنس ٹیموں نے گزشتہ روز تھانہ شاہ جمال، روہیلانوالی، خان گڑھ اور شہر سلطان کے علاقوں میں کارروائیاں کیں۔ اس دوران غیر قانونی پٹرول یونٹس کے پانچ مقامات کا معائنہ کیا گیا، خلاف ورزیوں پر دو یونٹس سیل، دو مقدمات درج اور دو ملزمان گرفتار کر لیے گئے ۔ کارروائی کے دوران دو ایل سی ڈیز بمعہ کور بھی قبضے میں لے کر متعلقہ پولیس سٹیشن کے حوالے کر دی گئیں۔ اسی طرح عوامی مقامات پر گاڑیوں میں غیر قانونی ایل پی جی ری فلنگ کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے تین مقامات کا معائنہ کیا گیا اور تینوں غیر قانونی پوائنٹس سربمہر کر دیے گئے ۔ سول ڈیفنس آفیسر ارشد حمید سندھو نے کہا کہ غیر قانونی پٹرول ایجنسیاں اور غیر محفوظ طریقے سے ایل پی جی ری فلنگ شہریوں کی جان و مال کے لیے سنگین خطرہ ہیں اور بڑے حادثات کا سبب بن سکتی ہیں۔ ایسے کاروبار کی روک تھام کے لیے فیلڈ ٹیمیں متحرک ہیں اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بلاامتیاز قانونی کارروائی جاری رہے گی۔ ضلعی انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ عوامی تحفظ پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...