کرایہ داروں کا اندراج نہ کرانے سمیت5مقدمات درج

 کرایہ داروں کا اندراج نہ کرانے سمیت5مقدمات درج

اشتہاری ملزموںکو فرار کرانے کے الزامات، نوجوان سے پستول اور گولیاں برآمد

کوٹ ادو (ڈسٹرکٹ رپورٹر ) کرایہ داروں کا اندراج نہ کرانے ، اشتہاری ملزمان کو فرار کرانے اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے الزامات کے تحت پولیس نے مختلف کارروائیوں میں پانچ مقدمات درج کرلیے ۔ تفصیلات کے مطابق پہلے واقعے میں تھانہ صدر کوٹ ادو کے علاقے چوبارہ موڑ کے قریب عبدالحامد نے اپنا رہائشی مکان ضلع خانیوال کی بستی حمایت والا کے رہائشی محمد عمران، محمد زبیر اور گل شیر کو کرائے پر دے رکھا تھا، تاہم مبینہ طور پر کرایہ داروں کا متعلقہ تھانے میں اندراج نہیں کرایا، جس پر پولیس نے مکان مالک کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔ دوسرے واقعے میں تھانہ محمود کوٹ کے علاقے موضع علورڈ میں خدابخش پر الزام ہے کہ اس نے پولیس کی آمد کی اطلاع دے کر اشتہاری ملزم محمد عرفان کو فرار ہونے میں مدد فراہم کی۔ تیسرے واقعے میں تھانہ دائرہ دین پناہ کے علاقے میں محمد سلیم نے مبینہ طور پر پولیس کی آمد کی اطلاع ملزم محمد بوٹا کو دے کر اسے فرار ہونے میں مدد دی، جو مقدمہ نمبر 598/26 بجرم 496 میں مطلوب تھا۔ چوتھے واقعے میں تھانہ صدر چوک سرور شہید کے علاقے مرادوالہ نور شاہ اٹلی کے ریاض چانڈیہ پر اشتہاری ملزم محمد شہباز کو فرار کرانے میں مدد دینے کا الزام ہے ، جو مقدمہ نمبر 501/26 میں نامزد تھا۔ پانچویں واقعے میں تھانہ صدر کوٹ ادو کے علاقے بستی بیٹ انگڑا کے رہائشی دانیال کے قبضے سے دوران کارروائی 30 بور پستول اور گولیاں برآمد ہونے پر اس کے خلاف غیر قانونی اسلحہ رکھنے کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔ پولیس نے تمام واقعات میں مزید تفتیش شروع کردی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...