میاں چنوں : ویپ اور ای سگریٹ فروخت کرنے والا دکاندار گرفتار

میاں چنوں : ویپ اور ای سگریٹ فروخت کرنے والا دکاندار گرفتار

پولیس نے دکان پر چھاپہ مار کر ویپ، فلیورز اور متعلقہ سامان قبضے میں لے لیا

میاں چنوں (سٹی رپورٹر) تھانہ سٹی میاں چنوں پولیس نے ای سگریٹ، ویپ اور فلیورز کی مبینہ غیر قانونی فروخت کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے دکاندار کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔ پولیس کے مطابق مقدمہ نمبر 1281/26 انسداد تمباکو نوشی آرڈیننس 2002 کی دفعات 8 اور 10 کے تحت ملزم مظہر حسین ولد محمد افضل سکنہ فیصل ٹاؤن کے خلاف درج کیا گیا۔ ایف آئی آر کے مطابق ایس ایچ او تھانہ سٹی کی ہدایت پر سب انسپکٹر عبدالحمید پولیس نفری کے ہمراہ گشت پر تھے کہ اطلاع ملی کہ ایک دکان پر کھلے عام ای سگریٹ اور ویپ فروخت کیے جا رہے ہیں۔ پولیس ٹیم نے اطلاع پر دکان پر چھاپہ مارا اور تلاشی کے دوران ای سگریٹ، ویپ، فلیورز اور متعلقہ سامان برآمد کرکے قبضے میں لے لیا۔ پولیس نے دکاندار کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے ۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ نوجوان نسل کو مضر صحت اشیاء سے محفوظ رکھنے کے لیے ایسی کارروائیاں جاری رہیں گی اور قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے گی۔ شہری حلقوں نے پولیس کارروائی کو سراہتے ہوئے شہر بھر میں ویپ اور ای سگریٹ فروخت کرنے والوں کے خلاف مؤثر مہم چلانے کا مطالبہ کیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...