بحالی سینٹر کے انتظامات بہتر بنانے کا حکم
ملتان (کرائم رپورٹر) سی پی او ملتان اختر فاروق نے بحالی سینٹر کے عملے سے میٹنگ کی، جس میں ایس ایس پی آپریشنز، ایس ایس پی انویسٹی گیشن، ایس پی کینٹ، پولیس لائنز کے ڈاکٹر اور دیگر افسران نے شرکت کی۔۔۔
اجلاس میں سینٹر کے انتظامی امور، مجموعی کارکردگی اور فراہم کی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا گیا۔ سی پی او نے عملے کی ذمہ داریوں کے حوالے سے بریفنگ لی اور مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے متعلقہ افسران کو ضروری ہدایات جاری کرتے ہوئے سینٹر کے انتظامات مزید بہتر بنانے اور عملے کو اپنی ذمہ داریاں مؤثر انداز میں ادا کرنے کی ہدایت کی۔ اجلاس میں سینٹر کی کارکردگی بہتر بنانے کے لیے مختلف تجاویز پر بھی غور کیا گیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments