ڈپٹی کمشنر کا نشتر ہسپتال کا اچانک دورہ، طبی سہولیات کا جائزہ

ڈپٹی کمشنر کا نشتر ہسپتال کا اچانک دورہ، طبی سہولیات کا جائزہ

مریضوں ، لواحقین سے ملاقات، صفائی اور ادویات کی دستیابی یقینی بنانے کی ہدایت

ملتان (وقائع نگار خصوصی) ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر فیصل سلیم نے نشتر ہسپتال کا اچانک دورہ کیا اور مختلف شعبہ جات کا معائنہ کرتے ہوئے مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات، صفائی ستھرائی اور ادویات کی دستیابی کا جائزہ لیا۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے زیر علاج مریضوں اور ان کے لواحقین سے ملاقات کی اور علاج معالجے ، طبی سہولیات اور ادویات کی فراہمی کے بارے میں دریافت کیا۔ انہوں نے ہسپتال انتظامیہ کو ہدایت کی کہ مریضوں کو بہتر طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے اور صفائی ستھرائی سمیت ادویات کی دستیابی پر خصوصی توجہ دی جائے ۔ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر فیصل سلیم نے واضح کیا کہ مریضوں کی دیکھ بھال، طبی سہولیات کے معیار اور صفائی کے معاملات میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ہسپتال کے انتظامی اور طبی امور کی مسلسل نگرانی جاری رکھی جائے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...