وہاڑی ،میلسی روڈ ٹوٹ پھوٹ کا شکار، حادثات میں اضافہ

وہاڑی ،میلسی روڈ ٹوٹ پھوٹ کا شکار، حادثات میں اضافہ

گہرے گڑھے پڑ گئے ، شہری سراپا احتجاج،اعلیٰ حکام سے فوری بحالی کا مطالبہ

وہاڑی (خبرنگار) وہاڑی سے میلسی جانے والی اہم شاہراہ شدید ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے ۔ سڑک پر جگہ جگہ بڑے بڑے گڑھے پڑنے سے ٹریفک حادثات کا خطرہ بڑھ گیا ہے ، جبکہ گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچ رہا ہے ۔ روزانہ سفر کرنے والے شہریوں کو آمدورفت میں مشکلات کا سامنا ہے ۔شہریوں اکرم، تنویر، اسد، ماہتاب، مبین، شاہد اور دیگر نے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ سابق صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ، جو اب وفاقی وزیر کے منصب پر فائز ہیں، کے آبائی علاقے کی اہم شاہراہ کی یہ حالت افسوسناک ہے ۔ عوامی مشکلات کے باوجود سڑک کی مرمت کے لیے کوئی مؤثر اقدام نہیں کیا جا رہا۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ منتخب نمائندے بھی اس اہم مسئلے پر توجہ نہیں دے رہے ، جس کے باعث شہری روزانہ پریشانی اور مالی نقصان برداشت کر رہے ہیں۔شہریوں نے وزیراعلیٰ پنجاب، وفاقی وزیر ٹرانسپورٹ، کمشنر ملتان اور ڈپٹی کمشنر وہاڑی سے مطالبہ کیا ہے کہ وہاڑی میلسی روڈ کی فوری مرمت، گڑھوں کا خاتمہ اور مستقل بنیادوں پر بحالی یقینی بنائی جائے تاکہ شہریوں کو حادثات اور مشکلات سے بچایا جا سکے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...