میلسی میں تجاوزات کیخلاف کریک ڈاؤن، مالکان کو نوٹس

میلسی میں تجاوزات کیخلاف کریک ڈاؤن، مالکان کو نوٹس

تین روز میں قبضے ختم کرکے جگہ اصل حالت میں بحال کرنے کی ہدایت

میلسی (نامہ نگار) میونسپل کمیٹی میلسی نے شہر میں ناجائز تجاوزات اور غیر قانونی قبضوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے محمد الرحمان اور دیگر متعلقہ افراد کو تجاوزات فوری ختم کرنے کے نوٹس جاری کر دیے ہیں۔ میونسپل کمیٹی کی جانب سے 10 نومبر 2020 کو جاری کردہ نوٹس میں ہدایت کی گئی ہے کہ متعلقہ جگہ پر قائم ناجائز تجاوزات تین روز کے اندر اپنے خرچ پر ختم کرکے جگہ کو اصل حالت میں بحال کیا جائے ۔نوٹس کے مطابق ناجائز قبضوں کے باعث شہریوں کو آمدورفت میں مشکلات کا سامنا ہے ، جبکہ ٹریفک کی روانی بھی متاثر ہو رہی ہے ۔ متعلقہ افراد کو ہدایت کی گئی ہے کہ اگر ان کے پاس کسی سرکاری محکمے یا مجاز اتھارٹی کی جانب سے جگہ کی الاٹمنٹ یا اجازت نامہ موجود ہے تو وہ مقررہ مدت کے اندر میونسپل کمیٹی کے دفتر میں پیش کرکے اپنا موقف واضح کریں۔نوٹس میں خبردار کیا گیا ہے کہ مقررہ مدت میں تجاوزات ختم نہ کرنے کی صورت میں میونسپل قوانین کے تحت کارروائی کرتے ہوئے عملے کے ذریعے قبضے ختم کرائے جائیں گے۔

 

 ، جبکہ آپریشن کے اخراجات بھی متعلقہ افراد سے وصول کیے جائیں گے ۔نوٹس کی نقول ایڈمنسٹریٹر اور چیف آفیسر میونسپل کمیٹی میلسی کو بھی ارسال کر دی گئی ہیں۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...