اسسٹنٹ کمشنر کا لنگرسرائے کا دورہ ، صفائی انتظامات کا جائزہ
مریم نواز ہیلتھ کلینک، سکول، یونین کونسل اور قبرستان کا معائنہ، ہدایات جاری
مظفرگڑھ (سٹی رپورٹر) ڈپٹی کمشنر عثمان طاہر جپہ کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر اُم حبیبہ نے صبح سویرے لنگرسرائے اور ملحقہ یونین کونسلز کے اچانک دورے کیے ۔ اس دوران انہوں نے سرکاری اداروں میں سہولیات، انتظامی امور اور ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت صفائی کے انتظامات کا جائزہ لیا۔اسسٹنٹ کمشنر نے مریم نواز ہیلتھ کلینک، یونین کونسل لنگرسرائے ، بستی جڑھ اور گورنمنٹ ہائی اسکول لنگرسرائے کا معائنہ کیا۔ انہوں نے مختلف مقامات پر صفائی کی صورتحال، عملے کی حاضری اور کارکردگی چیک کی۔ اس موقع پر انہوں نے لنگرسرائے کے قبرستان کا دورہ بھی کیا اور وہاں صفائی کے انتظامات کا جائزہ لیا۔اسسٹنٹ کمشنر نے متعلقہ عملے کو ہدایت کی کہ گلی محلوں، عوامی مقامات اور قبرستانوں میں صفائی کا مستقل انتظام یقینی بنایا جائے ۔ فرائض میں غفلت یا کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ شہریوں کو بنیادی سہولیات کی فراہمی اور سرکاری اداروں کی کارکردگی بہتر بنانا انتظامیہ کی ترجیحات میں شامل ہے ۔
ڈپٹی کمشنر کی ہدایات پر فیلڈ مانیٹرنگ کا سلسلہ جاری رہے گا تاکہ حکومتی اقدامات کے ثمرات عوام تک پہنچ سکیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments