لوہا مارکیٹ کی تنظیم سازی، ارشاد حسین بھٹی صدر مقرر

لوہا مارکیٹ کی تنظیم سازی، ارشاد حسین بھٹی صدر مقرر

چودھری طارق جنرل سیکرٹری نامزد، تاجروں کی نئی قیادت کو مبارکباد

وہاڑی (نمائندہ خصوصی)انجمن تاجران لوہا مارکیٹ وہاڑی کی نئی تنظیم سازی مکمل کر لی گئی، جس کے تحت ارشاد حسین بھٹی کو صدر اور چوہدری طارق کو جنرل سیکرٹری مقرر کر دیا گیا۔ نئی تنظیم کے اعلان کے بعد تاجروں کی جانب سے نو منتخب صدر ارشاد حسین بھٹی کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔ارشاد حسین بھٹی نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ مختلف بازاروں کا دورہ کیا تو تاجر برادری نے ان کا بھرپور خیرمقدم کیا۔ اس موقع پر انہیں پھولوں کے ہار پہنائے گئے اور پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں، جبکہ ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈال کر خوشی کا اظہار کیا گیا۔تاجروں اور معززین نے نئی قیادت کو مبارکباد دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ وہ تاجر برادری کے مسائل حل کرنے اور ان کے حقوق کے تحفظ کے لیے بھرپور کردار ادا کریں گے ۔اس موقع پر نو منتخب صدر ارشاد حسین بھٹی نے ساتھیوں کے اعتماد پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ تنظیم نو کا عمل باہمی مشاورت سے مکمل کیا گیا ہے ۔

 ان شاء اللہ تمام ساتھیوں کو ساتھ لے کر چلیں گے اور تاجر برادری کے مسائل کے حل کے لیے مشترکہ کوششیں جاری رکھیں گے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...