تیز رفتار شاہزور ڈالے کی ٹکر، موٹر سائیکل سوار جاں بحق
سلطان کالونی میانوالی روڈ پر ٹرک کو اوورٹیک کرتے ہوئے حادثہ پیش آیا
کوٹ ادو (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار)سلطان کالونی میانوالی روڈ پر تیز رفتار شاہزور ڈالے کی موٹر سائیکل کو ٹکر سے 48 سالہ موٹر سائیکل سوار جاں بحق ہوگیا۔ ریسکیو 1122 نے موقع پر پہنچ کر ضروری کارروائی کی، جبکہ لواحقین نے مزید قانونی کارروائی سے انکار کر دیا۔تفصیل کے مطابق ریسکیو 1122 کے کنٹرول روم کو اطلاع ملی کہ سلطان کالونی میانوالی روڈ کے قریب شاہزور ڈالے اور موٹر سائیکل میں تصادم ہوگیا ہے ۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیم ایمبولینس کے ہمراہ جائے حادثہ پر پہنچ گئی۔ریسکیو اہلکاروں کے مطابق عینی شاہدین نے بتایا کہ تیز رفتار شاہزور ڈالہ ٹرک کو اوورٹیک کرتے ہوئے سامنے سے آنے والی موٹر سائیکل سے ٹکرا گیا۔ حادثے کے نتیجے میں سلطان کالونی کا رہائشی 48 سالہ سعید احمد شدید زخمی ہوگیا اور موقع پر ہی دم توڑ گیا۔ریسکیو اہلکاروں نے میت کو ڈیڈ شیٹ سے ڈھانپ دیا، جبکہ مقامی پولیس نے ضروری قانونی کارروائی مکمل کی۔ تاہم متوفی کے لواحقین نے مزید کارروائی سے انکار کرتے ہوئے میت گھر منتقل کر دی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments