وہاڑی میں چوری کی چار وارداتیں، لاکھوں کا سامان غائب

وہاڑی میں چوری کی چار وارداتیں، لاکھوں کا سامان غائب

گھر، مدرسے ، طالبعلم کے کمرے ،الیکٹرونکس شاپ کونشانہ بنا یا،مقدمات درج

وہاڑی (نمائندہ خصوصی) تھانہ سٹی کی حدود میں چوری کی چار مختلف وارداتوں کے دوران نامعلوم چور نقدی، زیورات، گھریلو سامان، موبائل فون اور لیپ ٹاپ سمیت لاکھوں روپے کا مال لے گئے ۔ پولیس نے مقدمات درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے ۔تفصیلات کے مطابق خانیوال روڈ پر ٹیکنیکل کالج کے قریب رہائش پذیر کاشف سعید کے گھر سے نامعلوم چوروں نے ان کی عدم موجودگی میں 65 ہزار روپے نقدی، آٹھ لاکھ روپے مالیت کی تین انگوٹھیاں، چار چوڑیاں، دس تولہ چاندی، فریج، پاور بینک، ایل سی ڈی اور دو گیس سلنڈر چوری کرلیے ، جن کی مالیت دو لاکھ 30 ہزار روپے بتائی گئی ہے ۔دوسری واردات میں راشد علی کا مدرسے کے قاری ندیم سے ملاقات کے دوران 41 ہزار 500 روپے مالیت کا موبائل فون چوری ہوگیا۔ کالج ٹاؤن میں بی ایس سی ایس کے طالب علم رانا محمد حسان کے کمرے سے نامعلوم افراد 70 ہزار روپے مالیت کا لیپ ٹاپ لے گئے ۔چوتھی واردات میں دولتانہ مارکیٹ کی الیکٹرونکس شاپ پر امتیاز احمد گاہکوں سے ڈیل میں مصروف تھا کہ نامعلوم خواتین چارجنگ پر لگا 20 ہزار روپے مالیت کا موبائل فون چوری کرکے فرار ہوگئیں۔تھانہ سٹی پولیس نے چاروں واقعات کے مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...