سی پی او کی نئے بھرتی ہونے والے سب انسپکٹرز سے ملاقات

سی پی او کی نئے بھرتی ہونے  والے سب انسپکٹرز سے ملاقات

ملتان (کرائم رپورٹر)سی پی او ملتان اختر فاروق اور ایس ایس پی آپریشنز حیدر علی نے نئے بھرتی ہونے والے سب انسپکٹرز کے پہلے جوائننگ ڈے پر ان سے ملاقات کی اور نئی ذمہ داریوں کے حوالے سے اہم ہدایات جاری کیں۔۔

۔اس موقع پر سی پی او اختر فاروق نے نئے افسروں کو محکمانہ ذمہ داریوں، پیشہ ورانہ نظم و ضبط اور عوامی خدمت کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ انہوں نے ہدایت کی کہ تمام افسر دیانتداری، فرض شناسی اور قانون کی بالادستی کو مقدم رکھتے ہوئے اپنے فرائض انجام دیں۔سی پی او نے کہا کہ شہریوں کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آنا، ٹریفک قوانین پر مؤثر عملدرآمد اور عوام کو بہترین سہولیات فراہم کرنا پولیس افسروں کی بنیادی ذمہ داری ہے ۔ نئے سب انسپکٹرز اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں، مثبت رویے اور ذمہ دارانہ طرزعمل سے عوام کا اعتماد حاصل کریں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...