پی ایم اے الیکشن ،ووٹرز کی رجسٹریشن کیلئے 10دسمبر کی ڈیڈ لائن
ملتان(لیڈی رپورٹر)پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن ملتان کے الیکشن برائے سال 28-2026 کے لئے ووٹر رجسٹریشن کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔۔
اس حوالے سے جنرل سیکرٹری پی ایم اے ملتان ڈاکٹر عمران حیدر قیصرانی کا کہنا تھا کہ 10 دسمبر تک ضلع ملتان کے ڈاکٹرز رجسٹریشن کرا سکتے ہیں ، ایسوسی ایشن کے آئین کے مطابق ووٹر رجسٹریشن کا آغاز کر رہے ہیں،ضلع ملتان کے تمام سرکاری ، نجی ہسپتالوں اور پرائیویٹ پریکٹس کرنے والے ڈاکٹرز اپنے مکمل نام ، ولدیت ، پی ایم ڈی سی نمبر ، مکمل ایڈریس بمعہ 100 روپے رجسٹریشن فیس کے ساتھ حصہ لے سکتے ہیں،ڈاکٹرز رجسٹریشن کرانے کے لئے ایڈمن رجسٹرار آفس آرتھو وارڈ نمبر 24 نشتر ہسپتال ملتان میں آفس ٹائمنگ میں 10دسمبر دن 2 بجے تک رابطہ کر سکتے ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments