نشتر ہسپتال صفائی مہم،زیرو ٹالرنس پالیسی نا فذ

نشتر ہسپتال صفائی مہم،زیرو ٹالرنس پالیسی نا فذ

مریضوں کی صحت کا تحفظ اولین ترجیح، غفلت پر سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی، ایم ایس ڈاکٹر عبدالقادر خان کا دورہ

ملتان (لیڈی رپورٹر)میڈیکل سپرنٹنڈنٹ نشتر ہسپتال ملتان ڈاکٹر عبدالقادر خان کی صفائی کے حوالے سے زیرو ٹالرنس پالیسی پوری قوت کے ساتھ قائم اور جاری ہے ۔ ایم ایس نشتر نے ہسپتال کے مختلف وارڈز، راہداریوں اور دیگر شعبوں کا اچانک دورہ کیا اور عملہ کی حاضری، ادویات کی موجودگی اور صفائی ستھرائی کے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔صفائی میں غفلت برتنے پر انہوں نے متعلقہ ایڈمن رجسٹرار اور ہیڈ نرس کی سخت سرزنش کی اور فوری طور پر صفائی بہتر بنانے کے احکامات جاری کئے ۔ رواں ہفتے کے دوران صفائی میں کوتاہی برتنے پر تین ملازمین جن میں وارڈ بوائے اور وارڈ کلینر شامل ہیں، کو شوکاز نوٹس جاری کئے گئے ہیں جبکہ ایک ملازم کی معطلی کی سفارش بھی کی گئی ہے ۔ میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر عبدالقادر خان کا کہنا ہے کہ نشتر ہسپتال میں صفائی پر کسی صورت سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ مریضوں کی صحت اور حفاظت کے لئے صفائی ہماری اولین ترجیح ہے ۔ جو بھی ملازم صفائی میں غفلت برتے گا، اس کے خلاف بلا امتیاز سخت کارروائی ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ صفائی کے حوالے سے یہ زیرو ٹالرنس پالیسی آئندہ بھی اسی شدت کے ساتھ جاری رہے گی۔انہوں نے مریضوں اور لواحقین سے التماس کی کہ کسی بھی شکایت یا صفائی کی ابتر صورتحال پر فوری مطلع کیا جائے تاکہ فوری کارروائی عمل میں لائی جائے ۔

 

 

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...