عدلیہ اور وکلاء گاڑی کے دو پہیوں کی طرح ہیں ،سردار اکرام

عدلیہ اور وکلاء گاڑی کے دو پہیوں کی طرح ہیں ،سردار اکرام

انصاف کیلئے وکلاء کا کردار کلیدی اہمیت کا حامل،ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج

رنگپور بگھور(نمائندہ دنیا )ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج خوشاب سردار محمد اکرم خان نے کہا ہے کہ بر وقت انصاف کی فراہمی ہی سے عوام کے دلوں کو مسخر کیا جا سکتا ہے انصاف کی فراہمی میں وکلاء کا کردار کلیدی اہمیت کا حامل ہے وکلاء معاشرے کا مہذب ترین طبقہ ہے نورپورتھل بار ایسوسی ایشن کی دعوت پر باروم میں وکلاء سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عدلیہ اور وکلاء گاڑی کے دو پہیوں کی طرح ہیں جو ایک دوسرے کے بغیر نامکمل ہیں وکلاء برادری بھی بر وقت انصاف کی فراہمی کے لئے عدلیہ کے ساتھ تعاون کریں ملک میں عدلیہ اور قانون کی بالا دستی کے لئے وکلاء برادری نے جو قربانیاں دی ہیں انہیں کبھی بھی فراموش نہیں کیا جا سکتا اس موقع پر ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج توثیق الرحمن ،سول ججز محمد کاشف جاوید،ملک نجم ایوب بھی موجود تھے صدر بار ملک فاضل سلہال نے بار کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے باروم میں تعمیر ہونے والے نئے سٹیج ہال اور ٹی وی روم کا بھی افتتاح کیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں