قرآن مجید کے طالب علموں میں انعامات تقسیم کئے گئے

 قرآن مجید کے طالب علموں میں انعامات تقسیم کئے گئے

غلام شبیر خان کے پاس حافظ بننے والے کو موٹر سائیکل انعام دینے کااعلان

دائودخیل(نامہ نگار)پکی شاہ مردان کے قاری غلام شبیر خان کے پاس قرآن مجید کے طالب علموں میں انعامات تقسیم کئے گئے ، نواحی علاقہ پکی شاہ مردان کا رہا ئشی قاری غلام شبیر خان دکاندار ہے اور دکانداری کے ساتھ ساتھ مقامی بچوں کو قرآن مجید کا درس بھی دیتا ہے اور ناظرہ و حفظ کراتا ہے ، بچوں میں دین کی تعلیم کی دلچسپی پیدا کرنے کے لیے مولانا سید علی رضا ،ضیااللہ خان ،نثار احمد ،مرید عباس ،افتخار حسین ، ڈاکٹر مشتاق نئیرعباس اور سید محمد کی جانب سے قاری غلام شبیر خان کے ساتھ مل کر طالب علموں میں انعامات تقسیم کیے گئے اور یہ انعامات بچوں سے دینی سوالات اور قرآن پاک سن کر دئیے گئے ، اس موقع پر اعلان کیا گیا کہ قاری غلام شبیر خان کے پاس جو بچہ بھی حافظ بنے گا اس کو موٹر سا ئیکل انعام دیا جائیگا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں