لاہور دھماکہ کے پیش نظر ہائی الرٹ ،خصوصی سر چ آپریشن

لاہور دھماکہ کے پیش نظر ہائی الرٹ ،خصوصی سر چ آپریشن

سرگودھا(نامہ نگار) ملکی صورتحال اور لاہور دھماکہ کے پیش نظر شہر سمیت ضلع بھر میں جمعتہ المبارک کے روز ہائی الرٹ رہا۔

نماز جمعہ کے اجتماعات پولیس کے سخت پہرے میں ہوئے اس سے قبل اے ایس پی سٹی سرکل کی زیر نگرانی پولیس اور قانون نافذ کرنیوالے اداروں کی جانب سے سٹی ایریا کی اہم مساجد ، امام بارگاہوں کے اطراف خصوصی سر چ آپریشن کیاگیا۔

جس میں 25گھروں،20دوکانات کی تلاشی لی گئی اور30سے زائد افراد کے کوائف بائیو میٹرک کے ذریعے چیک کئے گئے ، سرچ آپریشن میں سی ٹی ڈی ، سپیشل برانچ، سکیورٹی برانچ سمیت متعلقہ تھانہ کی بھاری نفری نے حصہ لیا ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں