تنظیم لائف فار آرفن کے زیراہتمام 4بڑے منصوبوں کا افتتاح

تنظیم لائف فار آرفن کے زیراہتمام  4بڑے منصوبوں کا افتتاح

کوٹ مومن (نمائندہ دنیا)یتیم بچوں کی کفالت کرنیوالی تنظیم لائف فار آرفن کے زیر اہتمام 4بڑے منصوبوں کا افتتاح کردیا گیا جن میں 300یتیم بچوں کے لئے سٹیٹ آف دی آرٹ سکول،بلڈ بنک،تھیلیسیمیا سنٹر اور آرفنز کے لئے صحت کارڈ کا اجراء شامل ہے۔

 افتتاحی تقریب میں سینئر نائب صدر تحریک انصاف شمالی پنجاب انصر اقبال ہرل،کرنل ملک غلام عباس،ضلعی امیر جماعت اسلامی اویس قاسم تلہ،اسسٹنٹ کمشنر رب نواز چدھڑ،ڈی ایس پی شیخ کامران ظہور،شہریار گوندل سگھرانہ،سید عون شیرازی ڈائریکٹر سپیرئیر کالج سید قاسم شیرازی ،مولانا محمد اسامہ،پیر سید عرفان الرسول شاہ،قاری محمد عمران قادری سمیت سیاسی وسماجی شخصیات کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں