سرگودھا کے باسیوں کو باسی گوشت کھلانے کی کو شش ناکام

 سرگودھا کے باسیوں کو باسی گوشت کھلانے کی کو شش ناکام

سرگودھا(نامہ نگار)پنجاب فوڈ اتھارٹی نے سرگودھا کے باسیوں کو بدبودار اور باسی گوشت کھلائے جانے کی کوشش ناکام بنادی،ٹیم نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے 13 من مضر صحت گوشت تلف کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق خفیہ اطلاعات پر ملت آباد میں پولیس اور لائیو سٹاک کی مدد سے کارروائی کی گئی ہے ۔پکڑا جانیوالا گوشت ایکسپائرڈ اور انسانی صحت کیلئے انتہائی مضر صحت پایا گیا، مضر صحت گوشت کو کیٹرنگ یونٹس اور ہوٹلوں پر سپلائی کیا جاناتھا، گودام میں موجود چربی سے آئل کی پروڈکشن کی جارہی تھی، ناقص گوشت کا مکروہ دھندہ کرنیوالے عناصر کیخلاف مقدمہ درج کروا کر نعیم نامی شخص کوموقع سے گرفتار کیا گیا، جبکہ اس کے دو ساتھی فرار ہو گئے پنجاب فوڈ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ شہری مضر صحت خوراک کی نشاہدہی کیلئے ہیلپ لائن 1223 پر رابطہ کریں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں