تحصیل بھیر ہ کے 14مقامات سے ڈینگی لاروا برآمد کر لیا گیا

 تحصیل بھیر ہ کے 14مقامات سے ڈینگی لاروا برآمد کر لیا گیا

بھیرہ(نامہ نگار)اسسٹنٹ کمشنر حاکم خان نے کہا ہے کہ ڈینگی سے عوام کو محفوظ رکھنے اور حفاظتی اقدامات سے بروقت آگاہی تمام متعلقہ محکموں کی ذمہ داری ہے تاکہ آنے والے موسم برسات میں ڈینگی خطرات سے بچا جا سکے۔

 وہ تحصیل کمپلیکس بھیرہ میں ڈینگی بچاو مہم کے سلسلہ میں ہونے والے اجلاس میں گفتگو کر رہے تھے ، اجلاس میں میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر حافظ محمد اسماعیل، ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر ہیلتھ ڈاکٹر ریاض احمد، ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر سمعیہ کاشان پراچہ، اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر ابوبکر صدیق ریسکیو 1122 لائیو سٹاک اور بلدیہ افسران نے شرکت کی، میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر حافظ محمد اسماعیل نے بتایا کہ تحصیل کے 14 مقامات سے ڈینگی لاروا ملا ہے جس کی تلفی کے لئے محکمہ صحت کی ٹیمیں سپرے کر رہی ہیں، انہوں نے عوام پر زور دیا کہ گھروں میں گملوں یا دیگر جگہوں پر پانی کھڑا نہ ہونے دیں ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں