کسٹم ڈیوٹی ادا کئے بغیر مختلف اشیا کی سمگلنگ کا دھندا عروج پر

کسٹم ڈیوٹی ادا کئے بغیر مختلف اشیا کی سمگلنگ کا دھندا عروج پر

کندیاں(نمائندہ دنیا )کسٹم ڈیوٹی ادا کئے بغیر مختلف اشیاکی سمگلنگ کا دھندا عروج پر، کسٹم اہلکار لاکھوں کی دیہاڑیاں لگانے میں مصروف ہیں۔۔

  بلوچستان کوئٹہ سے براستہ ڈیرہ اسماعیل خان، چشمہ کندیاں کے مقام پر پنجاب میں داخل ہونیوالی مسافر اور مال برادر گاڑیوں کے ذریعہ مبینہ طور پر امپورٹڈ مصنوعات کی سمگلنگ سرعام جاری ہے گاڑیوں کے انجن، پارٹس،صابن ،شیمپو،کاسمیٹکس ،چاکلیٹس ،بسکٹ، سبز الائچی،کھجور،کالی مرچ، امپورٹڈ سگریٹ سمیت دیگر اشیاء جن پر کسٹم ڈیوٹی عائد ہوتی ہے کسٹم اہلکاروں کی ملی بھگت کرکے باآسانی اسمگل کیا جارہا ہے جبکہ کسٹم اہلکار دن بھر مختلف جگہوں پر ناکے لگا سمگلنگ کا سدباب کی بجائے گاڑیوں کو روک کر نذرانے وصول کرکے قومی خزانے کو بھاری نقصان پہنچانے میں مصروف عمل ہیں عوامی سماجی حلقوں نے ارباب اختیار سے پنجاب کے داخلی پوائنٹ کندیاں چشمہ کے مقام پر تعینات کسٹم اہلکاروں کے اصلاح و احوال کا مطالبہ کیا ہے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں