سانحہ کارساز کے شہدا کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے پروگرام فائنل

سانحہ کارساز کے شہدا کو خراج عقیدت  پیش کرنے کیلئے پروگرام فائنل

میانوالی(ڈسٹرکٹ رپورٹر ‘نامہ نگار) پاکستان پیپلز پارٹی ضلع میانوالی کا اجلاس زیر صدرات زبیر حمزہ خان نیازی منعقد ہوا جس میں پیپلز پارٹی کے عہدیداروں اور رہنماؤں نے شرکت کی،سانحہ کارساز کے شہداکو خراج عقیدت پیش کرنے کے حوالہ سے پروگرام کو ترتیب دیا گیا۔۔

18اکتوبر بروز بدھ کو چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری لائیو خطاب کریں گے جس کی میزبا نی نواب ملک وحید خان، نواب ملک امیر محمد خان امیدوار حلقہ این اے 89و پی پی 85 نوابزادہ ملک مزمل علی خان کرینگے۔

 اجلاس میں متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا کہ کالاباغ گھوڑا چوک پر بڑی سکرین لگائی جائے گی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں