دودھ گاڑی کا ڈرائیور فوڈ اتھارٹی عملہ کو دھمکیاں دیکر فرار

دودھ گاڑی کا ڈرائیور فوڈ اتھارٹی عملہ کو دھمکیاں دیکر فرار

کندیاں(نمائندہ دنیا )محکمہ فوڈاتھارٹی پنجاب کی غیرمعیاری دودھ فروخت کرنے والی گاڑی چیک کرنے کی کوشش پر ڈرائیور نے عملہ کے ساتھ بدتمیزی کی اور دھمکیاں دیں۔۔۔

 مقدمہ درج کر لیا گیا ، تفصیلات کے مطابق کندیاں میں ناقص اور غیرمعیاری اشیاء خوردونوش کے خلاف فوڈ اتھارٹی کی کاروا ئیاں جاری ہیں ناقص اور غیرمعیاری دودھ فروخت کرنے والوں کے دودھ سیمپل چیک کرنے کے لیے گاڑی کوروکا جس پر دودھ سپلا ئی کرنے والی گاڑی کا ڈرا ئیور گاڑی بھگا لے گیا محکمہ فوڈ اتھارٹی میانوالی نے 15 پر کال کرکے گاڑی کاپیچھا کیا فوڈ اتھارٹی کی سرکاری گاڑی کو دودھ گاڑی کے ڈر ا ئیور نے گاڑی سے ٹکر ماری اور دھمکیاں دیتے ہو ئے گاڑی بھگا لے گیا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں