ماہانہ ریونیو ٹارگٹ سوفیصد مکمل کرنیکا حکم

ماہانہ ریونیو ٹارگٹ سوفیصد مکمل کرنیکا حکم

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) کمشنر سرگودھا نے چاروں اضلاع کے محکمہ ریونیو ڈیپارٹمنٹس کو مالی سال کی تینوں سہ ماہیوں کے واجبات کے ۔۔

سو فیصد اہداف کو رواں ماہ کے اختتام پر مکمل کرنے کیلئے تمام وسائل کو استعمال میں لانے کے احکامات جاری کئے ہیں،اس حوالے سے ریونیو شعبہ جات کی حالیہ انسپکشن رپورٹس کا حوالہ دیتے ہوئے ایڈیشل ڈپٹی کمشنرز ریونیو جاری گائیڈ لائن میں کہا گیا ہے کہ وہ ریونیو افسران کے ماہانہ ٹارگٹ مقرر کر کے ان کے سو فیصد حصول کو یقینی بنائیں ، حکومت کی طرف سے ریونیو افسران کو تمام ضروری سہولیات فراہم کی جارہی ہیں ۔افسران کو دفاتر میں بیٹھنے کی بجائے میدان عمل میں نکل کر عملی اقدامات کا جائزہ لیں ماضی میں ریونیو افسران کی طرف سے کاغذی کاروائیاں کی جاتی رہی جس کی وجہ سے بقایا جات کی مد میں کروڑوں روپے وصولی سے رہ گئے اب نہ صرف کرنٹ وصولی کو حاصل کیا جائیگا بلکہ بقایا جات کو بھی ترجیحی بنیادں پروصول کیا جائیگا۔ انہوں نے ریونیو کے حوالے سے عدالتوں میں زیر سماعت مقدمات کو بھی ترجیحی بنیادوں پر نمٹانے کی ضرورت پر زور دیا ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں