پی ٹی آئی کی عید ملن پارٹی ،منحرف ارکان کی بھی شرکت

پی ٹی آئی کی عید ملن پارٹی ،منحرف ارکان کی بھی شرکت

فاروقہ/سرگودھا( نمائندہ دنیا) 4پی ٹی آئی کے زیر اہتمام عید ملن پارٹی ایک شادی ہال میں دی گئی تقریب کے مہمان خصوصی رکن قومی اسمبلی سردار مقداد خان تھے۔۔

 تقریب میں بانی پی ٹی آئی کو سزا ہونے والے ہی دن ن لیگ کے کی حما یت کا اعلان کرنے والوں نے بھی شرکت کی اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے رکن قومی اسمبلی مقداد خان نے کہا کہ انتخابات میں مشکل حالات کے باوجود پارٹی کے ساتھ کھڑا رہنے والے کارکنوں کو خراج عقیدت پیش کرتا ہوں پارٹی سے غداری کرنے والے پشیمان ہو کر پارٹی میں واپس آنا چاہتے ہیں انھوں نے کہا کہ پارٹی کارکنوں کی عید اس دن ہو گی جس دن بانی پی ٹی آئی جیل سے رہا ہونگے اس موقع پرچوہدری اقبال ندیم،ملک خضر حیات، مزمل زیدی،عدنان تحسین سمیت سینکڑوں کارکنوں نے شرکت کی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں