بھیرہ میں بھائی چارے کی فضا قائم ، نماز عید کے اجتماعات میں فلسطینیوں پر مظالم کی مذمت

بھیرہ میں بھائی چارے کی فضا  قائم ، نماز عید کے اجتماعات میں  فلسطینیوں پر مظالم کی مذمت

بھیرہ(نامہ نگار )اسسٹنٹ کمشنر حاکم خان کی ذاتی دلچسپی سے علاقہ میں بھائی چارے کی فضا قائم رہی تمام مکاتب فکر کے ۔۔

علمانے نماز عید کے اجتماعات میں غزہ کے مسلمانوں پر ڈھائے جانیوالے یہودیوں کے مظالم کی شدید مذمت کرتے ہوئے انسانی حقوق کی علمبردار تنظیموں اور اقوام عالم سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ بے گناہ افراد کا قتل عام بند کرائے اور معصوم بچوں کو خوراک اور صحت کی سہولیات فراہم کرنے کیلئے فوری اقدامات اٹھائے ایس ایچ او ملک فاروق حسنات کی قیادت میں پولیس کے دستے گشت کرتے رہے۔ چیف افیسر میاں انیس عباس کی زیر نگرانی سینٹی سپروائزر راجہ اعجاز حسین اور سید زاہد حسین شاہ نے عملہ صفائی سے نماز عید کی ادائیگی کے جانے والے راستوں پر چونا کا چھڑکاؤ کرایا اور صفائی کا مکمل خیال رکھا مفتی شہر صاحبزادہ ابرار احمد بگوی ناہیدہ محبوب الہی فاؤنڈیشن کے چیئرمین خواجہ زاہد نسیم ایڈووکیٹ خاندان بگویہ کے جانشین نائب امیر مجلس حزب الانصار صاحبزادہ آصف ابرار بگوی ویلفیئر کونسل تحصیل بھیرہ کے صدر چوہدری خالد ارائیں پوور ہیلپ فورس کے صدر شیخ حمزہ نے ماہ رمضان المبارک اور عیدالفطر کے موقع پر بہترین انتظامات پر انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا ہے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں