زیر زمین پانی زہریلا،سینکھیا اور دیگر مادے شامل،انتظامیہ کی ڈنگ ٹپائو پالیسی

زیر زمین پانی زہریلا،سینکھیا اور دیگر مادے شامل،انتظامیہ کی ڈنگ ٹپائو پالیسی

سرگودھا(سٹاف رپورٹر )اندرون شہر پینے کے پانی کی شدید قلت اور مختلف لیبارٹریوں کی طرف سے واٹر سپلائی سکیموں کے۔۔

 تحت فراہم کیے جانے والے پانی کو مضر صحت قرار دیئے جانے کے بعد شہری دور دراز نہروں اور مختلف مقامات پر لگے نلوں سے پانی لانے پر مجبور ہیں’پانی کے نمونہ جات میں ‘‘آرسینک’’ سمیت دیگر زہریلے مادوں کے ثبوت کے بعد بھی ضلعی انتظامیہ نے اس سنگین مسئلے کی طرف توجہ دینے کی بجائے ڈنگ ٹپاؤ پالیسی اپنا رکھی ہے طبی ماہرین کے مطابق آلودہ پانی شہریوں میں ہیپاٹائٹس سمیت دیگر امراض پھیلانے کا باعث بن رہا ہے ’ اس حوالے سے پی ایم اے سرگودھا کے صدر ڈاکٹر سکندر حیات وڑائچ کہنا ہے کہ زیر زمین پانی انتہائی مضر صحت ہے جس کی وجہ سے گیسٹرو’ ٹائیفائیڈ’ جلد کی بیماریاں’ ہیپاٹائٹس اے (پیلا یرقان)’ گردے فیل ہونے کے ساتھ ساتھ انسانی جسم میں قوت مدافعت بھی کم ہورہی ہے حیرت کی بات ہے کہ ہر سال ہر ضلع میں اربوں روپے ادویات پر حکومت خرچ کرتی ہے لیکن بیماریوں سے بچاؤ کیلئے جو اقدامات اٹھائے جاتے ہیں وہ نہ ہونے کے برابر ہیں،جبکہ شہریوں نے ارباب اختیار سے مطالبہ کیا ہے کہ صاف پانی کی سکیمیں ہنگامی بنیادوں پر چلائی جائیں تاکہ لوگوں کو بیماریوں سے محفوظ رکھا جا سکے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں