بلدیہ سرگودھا مرکزی قبرستان میں پختہ قبروں کی تعمیر نہ رکواسکی ، تدفین کیلئے جگہ ملنا مشکل

بلدیہ سرگودھا مرکزی قبرستان میں پختہ قبروں کی تعمیر نہ رکواسکی ، تدفین کیلئے جگہ ملنا مشکل

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) حکومتی احکامات کے باوجود بلدیہ سرگودھا مرکزی قبرستان میں پختہ قبروں کی تعمیر نہ رکوا سکی۔۔۔

حکومت نے گزشتہ سال سرگودھا سمیت صوبہ بھر کے قبرستانوں میں پختہ قبروں اور بغیر منظوری کے بننے والے مزارات کی روک تھام کے لئے بلدیاتی اداروں کو ترجیح بنیادوں پر اقدامات کرنے کی ہدایت کی تھی، جس پر میونسپل کارپوریشن نے ایک کمیٹی بھی تشکیل دی تھی، لیکن تا حال کمیٹی فعال نہ ہو سکی، بلدیہ انتظامیہ کی عدم توجہی کی وجہ سے مرکزی قبرستان میں پختہ قبروں کی تعمیر پھر زور و شور سے جاری ہے ، جبکہ قابضین کے خلاف بھی کارروائی ٹھپ ہے ، پختہ قبروں کی بھرمار سے مرکزی قبرستان میں میتوں کو دفنانے میں شدید دشواری پیش آ رہی ہے ۔ واضح رہے کہ سر گودھا میں بھی ملک کے دیگر شہروں میں مو جود قبرستانوں کی طرح با اثر افراد نے احاطے بنا کر ان پر قبضہ کر رکھا ہے اور کسی بھی عام شہری کو ان مقامات پر اپنے لواحقین کی تدفین کی اجازت نہیں دی جاتی اس کے ساتھ گو رکنوں نے بھی جگہ دینے کے عوض لوٹ مار کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں