فیلڈ مارشل سید عاصم منیر تہران سے پاکستان کیلئے روانہ

اسلام آباد: (دنیا نیوز) ایرانی نیوز ایجنسی کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر تہران سے پاکستان کیلئے روانہ ہو گئے۔

 

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے ایران میں اہم ملاقاتیں کیں، سید عاصم منیر کی ایرانی صدر پزشکیان سے ملاقات ہوئی۔

فیلڈ مارشل عاصم منیر نے ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان سے خصوصی ملاقات بھی کی، جس میں خطے میں کشیدگی کم کرنے کے لیے بات چیت کی گئی، اس موقع پر سپیکر پارلیمنٹ باقر قالیباف اور وزیر خارجہ عباس عراقچی بھی موجود تھے۔

چیف آف ڈیفنس فورسز عاصم منیر نے ایران کے چیف مذاکرات کار باقر قالیباف سے بھی ملاقات کی اور ایران امریکا مذاکرات پر تبادلہ خیال کیا۔

اس سے پہلے فیلڈ مارشل عاصم منیر نے ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی سے ملاقات کی جس میں خطے میں کشیدگی کم کرنے، امن، استحکام، مغربی ایشیا کی سکیورٹی سے متعلق سفارتی کوششوں پر گفتگو کی۔

خیال رہے کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر گزشتہ روز ایران کے دورے پر پہنچے تھے جہاں ایران کے وزیر داخلہ سکندر مومنی نے ان کا پرتپاک استقبال کیا تھا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں