چین: کوئلے کی کان میں دھماکے، 90 افراد ہلاک، کئی زخمی

بیجنگ: (دنیا نیوز) چین میں کوئلے کی کان میں دھماکے سے 90 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق چین کے شہر چینگ زی کی لیوشین یو کوئلہ کان میں گزشتہ شام گیس بھر جانے کے باعث دھماکا ہوا جس میں ابتدائی طور پر 8 افراد کی ہلاکت کی اطلاع ملی۔

چینی حکام کے حوالے سے بتایا گیا کہ کوئلے کی کان میں ہونے والے دھماکے میں ہلاکتوں کی تعداد 90 ہو گئی ہے جبکہ متعدد افراد تاحال لاپتہ ہیں جن کی تلاش کے لیے امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ معاملے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے اور واقعہ کے ذمہ داروں کو سخت سزا دی جائے گی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں