بنوں میں خفیہ اطلاع پر آپریشن، 8 دہشت گرد ہلاک، ایک اہلکار شہید

بنوں: (دنیا نیوز) بنوں کے علاقے میریان میں خفیہ اطلاع پر کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا گیا جس میں 8 دہشت گرد مارے گئے۔

پولیس اور سی ٹی ڈی کی مشترکہ ٹیموں نے آپریشن علی الصبح شروع کیا، شدید فائرنگ کے تبادلے میں 8 دہشت گردوں کے ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہونے کی اطلاعات ملی ہیں۔

پولیس حکام کے مطابق آپریشن کے دوران 10کلوگرام وزنی دیسی ساختہ بم بھی برآمد کیا گیا جسے ناکارہ بنا دیا گیا ہے۔

حکام کے مطابق آپریشن کے دوران ایک پولیس اہلکار شہید جبکہ ایک زخمی بھی ہوا ہے۔

آئی جی پی خیبرپختونخوا ذوالفقار حمید نے کہا ہے کہ فتنہ الخوارج اور امن دشمن عناصر کے خلاف کارروائیاں مزید شدت کے ساتھ جاری رہیں گی۔

انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا پولیس عوام کے جان و مال کے تحفظ کیلئے فرنٹ لائن پر کھڑی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں