سکیورٹی فورسز، باجوڑ پولیس کی کارروائیاں، ایک ماہ میں 13 دہشتگرد ہلاک
باجوڑ: (دنیا نیوز) باجوڑ کے حساس علاقہ ماموند میں سکیورٹی فورسز اور باجوڑ پولیس کا سرچ اینڈ کلیئرنس آپریشن، 13 دہشتگرد جہنم واصل، 15 سہولت کار گرفتار کرلئے گئے۔
سی پی او کے مطابق ماموند کے مختلف علاقوں انعام خوڑو، چینہ گئی، شاہی تنگی، شاگرو، ہنگہ اور منڈل میں سرچ، سویپ اور انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں جاری ہیں۔
انہوں نے کہا کہ آپریشن میں ضلعی پولیس کے 40 جوان اور ایلیٹ فورس کی 3 پلاٹونز حصہ لے رہی ہیں، گزشتہ ایک ماہ کے دوران مختلف مشترکہ آپریشنز میں 13 دہشتگرد ہلاک جبکہ 15 سہولت کار عناصر گرفتار کئے گئے۔
سی پی او نے بتایا کہ 11 اہم مقامات پر ایف سی اور پولیس کی مشترکہ چوکیاں بھی قائم کر دی گئی ہیں، کارروائیوں کا مقصد دہشتگرد عناصر کا مکمل خاتمہ، سرحدی علاقوں میں پائیدار امن کا قیام اور عوام کے جان و مال کا تحفظ یقینی بنانا ہے۔