جعلی کھاد کی فروخت کی اجازت نہیں دی جائیگی :حاکم خان

جعلی کھاد کی فروخت کی اجازت نہیں دی جائیگی :حاکم خان

بھیرہ(نامہ نگار)اسسٹنٹ کمشنر حاکم خان نے کہا ہے کہ حکومت کسانوں کو کھاد کی فراہمی اور ان کی سہولیات کا مکمل خیال رکھے ہے۔۔۔

 تاکہ بہتر سے بہتر پیداوار حاصل ہو وہ شہر میں مختلف فرٹیلائزر شاپس کے دورہ کے دوران گفتگو کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ کھاد کی بلیک مارکیٹنگ اور جعلی کھاد کی فروخت کی اجازت نہیں دی جائے گی قانون شکن عناصر سے سختی سے نمٹا جائے گا کسانوں کو بروقت کھاد کی دستیابی یقینی بنائی جائے گی بلیک مارکیٹنگ اور جعلی کھاد کی فروخت میں ملوث ڈیلروں کے لائسنس منسوخ کر کے ان کیخلاف مقدمات کا اندراج بھی کیا جائیگا انہوں نے قواعد کیخلاف ورزی پر متعدد فرٹیلائزرز شاپس کو سیل کر دیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں