پہلی آف روڈ جیپ ریلی کے مقابلے اختتام پذیر ہوگئے

پہلی آف روڈ جیپ ریلی کے مقابلے اختتام پذیر ہوگئے

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) پہلی آف روڈ جیپ ریلی کے مقابلے اختتام پذیر ہوگئے ، جن میں انٹر نیشنل مقابلوں میں حصہ لینے والے ریسر ز نے بھرپور شرکت کی ،اس موقع پر مختلف گیٹگریز میں ریس ہوئی۔۔۔

ٹاپ گیٹگری میں شعیب افضل ملک نے پہلی پوزیشن حاصل کی، جبکہ محمد مروت، سپرسلمہ خان، ظفر خان اور بابر خان اپنی اپنی کیٹگریز میں نمایاں پوزیشن پر رہے ،ریلی کیلئے تحصیل شاہ پور کے علاقے میگھہ کدھی کے مقام پردریا کنارے 21کلو میٹر کا ٹریک بنایا گیا تھا،جس پر ماہر ریسرز نے اپنی خوب مہارت کا مظاہر ہ کیا، تقسیم انعامات کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر شعیب علی نے ان مقابلوں کے انعقاد کو سراہتے ہوئے مستقبل میں دوبارہ انعقاد پر انتظامیہ کو بھرپور تعاون کی یقین دہانی کروائی اور کہا کہ آرگنائزر نوشیرواں ٹوانہ اور ان کی ٹیم کی جانب سے جنگل میں منگل کا سماں پیدا کرکے ان مقابلوں کا کامیاب انعقادقابل ستائش ہے ،تقریب کے اختتام پر ایم پی اے عاصم شیر میکن ،میاں ساجد محمود عالم اور نوشیرواں ٹوانہ نے بہترین قرار پانے والے ریسر ز میں انعامات تقسیم کئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں