ملک کا سب سے بڑا مسئلہ مہنگائی اور بیروزگاری ہے ‘ ملک امجد علی نون

ملک کا سب سے بڑا مسئلہ مہنگائی  اور بیروزگاری ہے ‘ ملک امجد علی نون

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) ملک کا سب سے بڑا مسئلہ مہنگائی اور بیروزگاری ہے ، عالمی طاقتیں ہماری ایٹمی پاور اور جغرافیائی حالات کی وجہ سے ہمارے خلاف سازش کررہی ہیں تاکہہ ملک سیاسی۔۔۔

 معاشی طور پر عدم استحکام کا شکاررہے ۔ان خیالات کا اظہار سابق ضلع ناظم ،سابق سفیر ملک امجد علی نون نے دنیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا امجد علی نون نے کہا حکمرانوں کی نااہلی کی وجہ سے عوام آئی ایم ایف کے چنگل میں پھنسے ہوئے ہیں اور حکمران طبقہ اپنے غیر ضروری اخراجات کم کرنے کو تیار نہیں ہے اور سارا بوجھ غریب عوام اٹھا رہے ہیں۔انھوں نے کہا میں سیاست سے دور ہوں اور ملک میں جو کچھ ہورہا ہے سب دیکھ رہے ہیں، میں نے اپنے دور میں ضلع سرگودھا کی ترقی اور عوام کی خوشحالی کے لئے اجتماعی منصوبوں پر کام کیا جس کے بہترین ثمرات سامنے ہیں۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں