پنجاب بار کونسل کی اپیل پر شاہ پور بار کے وکلا کی ہڑتال

 پنجاب بار کونسل کی اپیل پر شاہ پور بار کے وکلا کی ہڑتال

شاہ پور (نمائندہ دنیا ) پنجاب بار کونسل کی اپیل پر شاہ پور بار کے وکلا نے ہڑتال کی اور عدالتوں میں حاضر نہیں ہوئے جس کی وجہ سے دور دراز سے آئے ہوئے سائلین کو اپنے امور کے سلسلہ میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ۔

صدر بار ملک اظہر اقبال اعوان ، جنرل سیکرٹری شیخ جواد قمر نے بتایا کہ پنجاب بھر میں وکلاء کے خلاف تھانوں میں مقدمات درج کرنے ، 7اے ٹی اے کا بے دریغ استعمال ، حکومت اور عدلیہ کا وکلا کے خلاف گٹھ جوڑ ،راولپنڈی کے جج کے خلاف جھوٹے ریفرنس کی مذمت کرتے ہیں ، حکومت ہوش کے ناخن لے اور وکلا کے خلاف کاروائیوں سے گریز کرے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں