ڈی سی اور سی ای او ایجوکیشن طالبات کا مستقبل بچائیں‘ شہری

 ڈی سی اور سی ای او ایجوکیشن طالبات کا مستقبل بچائیں‘ شہری

کندیاں(نمائندہ دنیا ) ڈپٹی کمشنر میانوالی اور سی ای اوایجوکیشن میانوالی یوسی کچہ گجرات میں مموں والی گورنمنٹ گرلز ہائی سکول۔۔

 کی ہیڈمسٹرس کی طرف سے غریب اورکمزورطالبات کے لئے نویں جماعت کے داخلے بندکرنے کا فوری نوٹس لیکرعلاقہ بھر کی غریب بچیوں کاتعلیمی مستقبل خراب ہونے سے بچا ئیں۔یوسی کچہ گجرات کے رہاشی شہریوں نصراللہ خان ڈاکٹر ملک جہانگیر,ملک ظہیرعباس غلام شبیر,ڈاکٹر سید علی رضاشاہ ملک محمدیوسف سماجی کارکن محمداجمل اور دیگر درجنوں شہریوں نے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ کچہ گجرات جییسی پسماندہ ترین اور بنیادی سہولتوں سے محروم یوسی کے مختلف علاقوں کے ایلیمینٹری سکولوں سے پاس ہونے والی غریب طالبات جب گورنمنٹ گرلز ہائی سکول مموں والی میں داخلہ لینے گیں تو سکول کی ہیڈمسٹریس صاحبہ نے مشکل ترین انٹری ٹیسٹ لے کر کی بچیوں کو فیل کر دیااورسکول میں داخلہ دینے سے انکارکردیا ۔انہو ں نے کہا کہ یونین کونسل کچہ گجرات کی پچاس ہزار کی آبادی میں صرف ایک ہی گرلز ہائی سکول ہے اگر غریب اور کمزور طالبات کو سکول میں داخلہ نہ ملا تو علاقے کی کمزور طالبات کہاں جائیں گی ایک سرکاری اسکول کی ہیڈمسٹریس صاحبہ کی اتنی سختیاں سمجھ سے بالاتر ہے اگر کمزوربچیوں کو ریگولر داخلہ اس وجہ سے نہیں دے سکتا کہ سکول کا رزلٹ خراب ہوگا تو پرائیویٹ داخلہ بھیج دیں لیکن ان غریب اور تعلیمی لحاظ سے کمزوربچیوں کا مستقبل تو خراب نہ کیا جائے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں