38میں سے 24ریلوے سٹیشنوں کی عمارتیں کھنڈر بن گئیں

38میں سے 24ریلوے سٹیشنوں کی عمارتیں کھنڈر بن گئیں

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) نو آبادیاتی نظام کے دوران سرگودھا میں قائم ہونیوالے 38میں سے 24ریلوے اسٹیشنوں کی عمارتیں کھنڈرات بن چکی ہیں ،اور اکثر عمارتوں پر نجی شعبے کا قبضہ قائم ہے۔۔۔

اور سرکاری املاک کی چوری سے حکومت کو مزید نقصان پہنچ رہا ہے ، جس پر ریلوے حکام نے مزکورہ ریلوے اسٹیشنوں کی موجودہ صورتحال،ملبے و دیگر املاک کا تخمینہ لاگت کی رپورٹ ارسال کرنے کی ہدایت بھی کی ہے ذرائع کا کہنا ہے کہ بعض ریلوے اسٹیشنوں کی بحالی کے ساتھ ساتھ دیگر کی قیمتی اراضی نیلام کرنے کی تجویز بھی زیر غور ہے ۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں