دنیا بھر میں 3 لاکھ 21 ہزار 490 ٹن کینوایکسپورٹ کیا گیا

دنیا بھر میں 3 لاکھ 21 ہزار 490 ٹن کینوایکسپورٹ کیا گیا

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) کینو کی ایکسپورٹ کا عمل مکمل ہوگیا، 15 ہزار کینٹرز کے ذریعے دنیا بھر میں 3 لاکھ 21 ہزار 490 ٹن کینو بجھوایا گیا،ملک کو زرمبالہ کی صورت میں 16 کروڑ ڈالر حاصل ہوا ،موسمی تبدیلی کے باعث اپکسپوٹر۔۔۔

کسانوں کو بڑا نقصان ہوا، صرف 25 فیصد کینو A کوالٹی کی پیدوار ہوسکی،ان خیالات کا اظہار سابق صدر سرگودھا چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسڑی و سینئر وائس چیئرمین فروٹ اینڈ ویجٹیبل پاکستان چویدری شعیب احمد بسرا نے بات چیت کرتے ہوئے کیا ،انہوں نے بتایا کہ حالیہ ایکسپورٹ سیزن کینو 2024 کے اختتام تک پاکستان سی پوٹ کے زریعے 1 لاکھ 58 ہزار 355 ٹن جبکہ بائی روڑ 1 لاکھ 71 ہزار 748 ٹن کینو دنیا کے مختلف ممالک کو بجھوائے گیا ہیں ،سی پوٹ کے زریعے سب سے زیادہ کینو یو اے ای جبکہ بائی روڈ افغانستان گیا ہیں ، چویدری شعیب احمد بسرا نے بتایا کہ بائی سی پوٹ کے زریعے یو اے ای کو 1800 سو کینٹرر، فلپائن 650، عمان 450، روس 475, سعودی عرب 450, سری لنکا 470, انڈونیشا 500، بنکلادیش 240,یوکرائن 153 بیلاروس 55, برطانیہ 127 کینڈا 5 , عراق 175, کنٹینرزز بجھوائے گئے ہیں امسال بائی روڑ پاکستان سے افغانستان ، ازبکستان ، قازستان کو 800 کینٹرز ، بجھوائے گئے ہیں، منسٹری آف کامرس پاکستان کی جانب سے کینو سیزن 2024 کا کیلئے 4 لاکھ ٹن کینو ایکسپورٹ کرنے کا ہدف دیا تھا،جس سے 30 کروڑ ڈالڑ کی آمدنی متوقع تھی ،مگر موسمی تبدیلی کے باعث دئیے گیا ٹارگٹ سے 78 ہزار 510 ٹن کینو کم ایکسپورٹ ہوا ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں