خستہ حال پشتے ، زمینی کٹاؤ ، زرعی اراضی کو خطرات

خستہ   حال    پشتے    ،    زمینی   کٹاؤ   ،     زرعی     اراضی    کو   خطرات

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) متعلقہ حکام کی مجرمانہ غفلت کے باعث نہر لو ئر جہلم اورراجباہوں کے سینکڑوں مقامات پر انتہائی کمزور اورخستہ حال پشتے بڑھتے ہوئے زمینی کٹاؤ کی وجہ آئندہ سیلابی صورتحال میں ۔۔۔

قریبی آبادیوں کو شدید خطرات سے دوچار کر سکتے ہیں ، اس امر کا خدشہ اعلی سطحی مانیٹرنگ ٹیم نے گزشتہ روز صوبائی حکام کو ارسال کردہ اپنی رپورٹ میں ظاہر کیا اور یہ بھی نشاندہی کی کہ اس سلسلہ میں صوبائی حکومت کروڑوں روپے کے فنڈز فراہم کر رہی ہے اس کے باوجود ایک عرصہ سے نہر کے پشتوں کو مضبوط کروانے کیلئے مقامی سطح پر سنجیدگی کا مظاہرہ سامنے نہیں آیا ،چند ایک مقامات پر پلوں کے قریب پشتے مضبوط کئے گئے مگر ان میں بھی مبینہ طور پر ناقص میٹریل استعمال ہونے کی اطلاعات ہیں،جبکہ بیسیوں مقامات پر زمینی کٹاؤ بڑھنے سے قریبی آبادیوں اور سینکڑوں ایکڑ زرعی اراضی کو خطرات در پیش ہیں،یہی نہیں کسی بھی نا گہانی صورتحال میں کوئی منصوبہ بندی نہیں جس کے باعث لوگوں میں تشویش پائی جا رہی ہے ، رپورٹ میں ارباب اختیار کوفوری طور پر صورتحال کا نوٹس لیتے ہوئے اقدامات اٹھانے کی ضرورت پر زور دیا گیا ہے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں