طاہر ندیم بگھور کی نسیم احمد آہیر سے ملاقات،عوامی مسائل پر تبادلہ خیال

 طاہر ندیم بگھور کی نسیم احمد آہیر سے  ملاقات،عوامی مسائل پر تبادلہ خیال

جوہرآباد(نمائندہ دُنیا)قومی اسمبلی کے رکن انجینئر گل اصغر بگھور کے کوآرڈینیٹر انجینئر طاہر ندیم بگھور کی سابق وزیر داخلہ پاکستان ملک نسیم احمد آہیر سے ملاقات۔۔

، ملاقات کے دوران تھل مہاڑ کدھی اور سون سمیت ضلع بھر کے مکینوں کے مسائل سیاسی صورت حال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیا ل کیا گیا، سابق وزیر داخلہ ملک نسیم احمد آہیرنے قومی اسمبلی کے رکن انجینئر گل اصغر بگھور کی عوام دوست پالیسیوں کا خیر مقدم کرتے ہوئے توقع ظاہر کی کہ حلقہ این اے 88کی باصلاحیت دلیر اور جراتمند نوجوان قیادت اپنے حلقہ کے مکینوں کو مسائل ومشکلات اورمحرومیوں کے گرداب سے نکالنے کیلئے ضلع خوشاب میں ڈویلپمنٹ کے نئے دور کا آغاز کرے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں