آوارہ کتے غریب شہری کے 5جانوروں کو چیڑ پھاڑ کر کھا گئے

آوارہ کتے غریب شہری کے  5جانوروں کو چیڑ پھاڑ کر کھا گئے

حیدرآباد تھل (نمائندہ دنیا)آوارہ کتے غریب شہری کے 5جانوروں کو چیڑ پھاڑ کر کھا گئے ،شہری کا لاکھوں روپے کا نقصان۔۔

 ،آوارہ کتوں کی حیدرآباد تھل کے محلے جنوبی غربی شمالی اور ساتھ ملحقہ علاقے لعل بھٹی والا ،کوہ والا ، شاہ والا پر بھر مار ہے اور ان آوارہ کتوں نے لوگوں کا جینا محال کر دیا ہے آئے روز واقعات رونماء ہو رہے ہیں روزانہ کی بنیاد پر لوگوں کے قیمتی جانوروں کا نقصان کر رہے ہیں بچے بوڑھے آوارہ کتوں کی وجہ سے گھروں سے باہر نہیں نکل سکتے ہیں کئی بار درخواستیں دینے کے باوجود آوارہ کتوں کو تلف نہیں کیا گیا ۔،ارباب اختیار سے مطالبہ ہے کہ آوارہ کتوں کو تلف کیا جائے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں