محکمہ تحفظ ماحولیات کی پلاسٹک بیگز کیخلاف آگاہی واک

محکمہ تحفظ ماحولیات کی پلاسٹک بیگز کیخلاف آگاہی واک

جوہرآباد(نمائندہ دُنیا)محکمہ تحفظ ماحولیات کے زیر اہتما م پلاسٹک بیگز کے استعمال کو روکنے کے سلسلہ میں ۔۔

سرورشہید لائبریری چوک سے ایک آگاہی واک کا انعقادکیا گیا۔واک کی قیادت اسسٹنٹ ڈائریکٹر ماحولیات عمار حسن نے کی،واک میں انسپکٹر محکمہ ماحولیات محمد قمر کا ظمی، ایڈ یشنل جنرل سیکٹر ی پنجاب سلیم الرحمن،صدر انجمن تاجران عثمان جنجوعہ،گورنمنٹ ہائی سکول نمبر 1کے اسا تذہ اور طلبا کے علاوہ دوکاندار حضرات نے شرکت کی۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر ماحولیات عمار حسن نے واک کے شرکا سے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ آج کی واک کا مقصد لوگوں کو اس امر سے متعلق آگاہی دینا ہے کہ پلاسٹک ہمارے ماحول کو بری طرح تباہ کر رہا ہے ، ہمیں اپنی زندگی سے پلاسٹک بیگز کے استعمال کو ختم کر دینا چاہیے ۔انہوں نے کہا کہ خریداری کیلئے جائیں تو اپنے ہمراہ کپڑے کا تھیلا یا ماحول دوست شا پنگ بیگز کا استعمال کریں۔ واک کے شرکا نے بینرز، پینا فلیسکسز اٹھا رکھے تھے جن پر پلاسٹک/ پولی تھین بیگز کے استعمال کے خلاف آگاہی مواد درج تھا۔واک کے اختتام پر عوام میں ماحول دوست شاپنگ بیگز بھی تقسیم کئے گئے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں