انتقالات بند کرکے عوام کو کرپشن کے لیے رجسٹری پر مجبور کیاجارہاہے ،سماجی حلقے

انتقالات بند کرکے عوام کو  کرپشن کے لیے رجسٹری پر  مجبور کیاجارہاہے ،سماجی حلقے

کمرمشانی (نامہ نگار )موضع کچہ کمرمشانی کے انتقالات بند کرکے عوام کو کرپشن کے لیے رجسٹری کروانے پر مجبور کیاجارہاہے۔۔۔

 جس سے لوگوں کاوقت اورپیسہ ضائع ہورہاہے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف ،ڈی جی لینڈ ریکارڈ اور ڈی سی میانوالی نوٹس لیں کمرمشانی عوامی سماجی حلقے ،کمرمشانی کے عوامی وسماجی حلقوں نے اپنے بیان میں کہاہے کہ موضع کچہ کمرمشانی ایک دریابرد موضع ہے جب کوئی کسان قرض لیتاہے تو اس کے یونٹ انہتائی کم بنتے ہیں لیکن کرپشن کوفروغ دینے کیلئے اس کے انتقال بند کرکے لوگوں سے رجسٹری کروائی جارہی ہے جس سے لوگوں کو زائد فیس اوررشوت دیناپڑتی ہے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں