مسافر گاڑی میں غیر معیاری سلنڈر ،مقدمہ درج

 مسافر گاڑی میں غیر معیاری  سلنڈر ،مقدمہ درج

مڈھ رانجھا(نمائندہ دنیا)مسافر گاڑی میں غیر معیاری سلنڈر نصب کرکے سفر کرنے والے ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔۔۔

پٹرولنگ پولیس نے دوران چیکنگ مڈھ موڑ پر ایک ہائی ایس مسافر گاڑی کو روکا ،چیکنگ کرنے پر گاڑی میں نصر اﷲ ڈرائیور نے غیر معیاری ایل پی جی سلنڈر نصب کروارکھا تھا۔بغیر پاسنگ کے گیس سے بھرا سلنڈر گاڑی میں نصب کرکے سفر کرنے والے ڈرائیور کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے تھانہ مڈھ رانجھا میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔

 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں