روٹی اور نان کی سرکاری نرخوں پر فروخت یقینی بنانے کا حکم

روٹی اور نان کی سرکاری نرخوں پر فروخت یقینی بنانے کا حکم

میانوالی (نامہ نگار)ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو کیپٹن ریٹائرڈ اسامہ مجید چیمہ کی زیر صدارت روٹی کی سرکاری نرخوں پر فروخت یقینی بنانے کے سلسلہ میں اجلاس ڈی سی افس کمیٹی روم میں منعقدہ ہوا۔اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر میانوالی نعمان محمود رانا ،ڈسٹرکٹ انڈسٹری رضوان ڈار، ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر رانا ریاض کے علاوہ ہوٹل مالکان اور تندور ایسوسی ایشن کے نمائندگان نے شرکت کی۔

اس موقع پر اے ڈی سی آر نے ہوٹلوں اور تندور مالکان کو ہدایت کی وہ روٹی اور نان کی سرکاری نرخوں پر فروخت یقینی بنائیں۔ انھوں نے کہا کہ سرکاری طور پر روٹی 100 گرام 15روپے جبکہ نان 120 گرام کا ریٹ 20 روپے مقرر کیا گیا ہے اور آ ٹے کی قیمتوں میں کمی کی وجہ سے روٹی کی قیمتوں میں مزید کمی کا امکان ہے ۔انھوں نے ہوٹل اور تندور مالکان کو ہدایت کی کہ روٹی کی سرکاری نرخوں پر فروخت یقینی بنائی جائے اور اپنے ہوٹلوں اور تندوروں کے باہر روٹی کے نرخنامہ نمایاں جگہ پر آویزاں کئے جائیں۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں