گرج چمک کیساتھ موسلادھار بارش ،نشیبی علاقے زیر آب

گرج چمک کیساتھ موسلادھار بارش ،نشیبی علاقے زیر آب

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)شہر اور گردو نواح میں ہفتہ اور اتوار کی شب بھی گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش سے جہاں نشیبی آبادیوں اور فصلوں میں پانی کھڑا ہوگیا۔۔۔

 وہاں مسلسل ہونیوالی بارشوں رکنے کی دعائیں بھی مانگی جانے لگیں،مختلف علاقوں میں ہونیوالی بارشوں سے گندم کی فصل کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا ہے محکمہ زراعت کے مطابق گندم کی فصل کو ضرورت سے زیادہ نقصان پہنچا ہے اور کئی مقامات پر بارشوں کے باعث گندم کی فصل تباہ ہوچکی ہے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں