8شہریوں کیساتھ 2 کروڑ 19 لاکھ روپے کا فراڈ

8شہریوں کیساتھ 2 کروڑ 19 لاکھ روپے کا فراڈ

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)دھوکہ دہی کی مختلف وارداتوں میں پراپرٹی اور گاڑیوں کی خرید و فروخت کے ساتھ ساتھ کاروباری لین دین کے دوران جعلی چیکوں کے ذریعے۔۔۔

 ریلوے روڈ کے احسان اﷲ سے ناصر سہیل نے 90لاکھ روپے ،154شمالی کے محمد اسد سے محمد وارث نے 25لاکھ روپے ،استقلال آباد کے محمدا رشد سے محمد عامر نے 10لاکھ روپے ،104جنوبی کے ریاض علی سے عبدالرحمان نے 7لاکھ روپے ،شاہ پور کے محمد ظہیر سے غلام فرید نے 10لاکھ روپے ،97شمالی کے غلام شبیر سے ابرار حسین نے 22لاکھ روپے ،اولڈ سول لائن کے عمران سے احمد نے 48لاکھ روپے ،اکرام کالونی کے رہائشی بابر علی سے محمد کاشف نے 5لاکھ روپے کی رقوم ہتھیا کر خرد بردکر لی، پولیس نے مقدمات درج کرلئے۔ 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں